• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروج آفتاب گریمی ایوارڈز نامزدگیوں پر حیران‘ شوبز شخصیات کی مبارکباد

کراچی (آئی این پی) موسیقی کے لیے د یئے جانے والے دنیا کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لیے پہلی بار 36 سالہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کو دو کیٹیگریز میں نامزد کیے جانے پر پاکستانی شوبز و سماجی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ جب کہ خود گلوکارہ نے اپنی نامزدگیوں پر حیرانگی و خوشی کا اظہار کیا۔ عروج آفتاب نے نامزد ہونے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نامزدگیوں پر حیرانگی کے ساتھ خوشی کا اظہار بھی کیا۔ جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے عروج آفتاب کی گریمی نامزدگیوں کو پورے ملک کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے انہیں ذہین گلوکارہ لکھا۔گلوکار و موسیقار روحیل حیات نے بھی پاکستانی گلوکارہ کی نامزدگیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے عروج آفتاب کے گانے کی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی نامزدگیوں کو پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔گلوکار و میزبان فخر عالم نے بھی عروج آفتاب کی نامزدگیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دل لگی سے مزید