• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس رہائشیوں کو معاوضہ کیلئے سندھ حکومت کو پابند کریں، حافظ نعیم


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چیف جسٹس نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ دینے کیلئے سندھ حکومت کو پابند کریں،چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ ہمیں ایسا ادارہ بتایا جائے جہاں سے ہم عمارت بنانے کی این او سی لیں تو وہ کہیں چیلنج نہ ہو،مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ آج تک جسٹس شوکت صدیقی کے کیس کی تاریخ نہیں لگی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چیف جسٹس کی خدمت میں اس لیے گیا تھا کہ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ مل جائے، سپریم کورٹ نسلہ ٹاور کو گرانے میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن اس کے رہائشیوں کو معاوضہ دینے کے فیصلے پر کیا عملدرآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین