• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی ای انسٹیٹیوٹ میں کی ہول سرجری کا ایک سال مکمل ہونے پر سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی ای انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کی ہول سرجری کا ایک سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی تھے۔ سیمینار کا اہتمام ڈاکٹر یاسر خاکوانی نے کیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر حیدر زمان، پروفیسر ڈاکٹر شفقت حسین، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان سمیت ان مریضوں نے بھی شرکت کی جو کی ہول سرجری کے بعد صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ یاد رہے سی پی ای انسٹیٹیوٹ پاکستان کا وہ واحد ادارہ ہے جہاں کی ہول سرجری کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین