• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لانگ مارچ کرے، حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،زین قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین حسین قریشی نے کہاہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں‘ اپوزیشن لانگ مارچ کا شوق پورا کرے‘ ہماری توجہ ملک اور عوام کی ترقی پر ہے۔ اپوزیشن کے شور شرابے سے ملکی ترقی رکنے والی نہیں۔ اپوزیشن ملکی ترقی سے خوفزدہ ہے۔ اپنے دور میں بے پناہ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ ماضی میں عوام کا پیسہ بیرون ملک جائیدادیں خریدنے پر صرف ہوااب ایسا نہیں ہوگا۔ عوام کاپیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل 45 رنگیل پور میں 19 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں جن میں سیوریج‘ ٹف ٹائل‘ کارپٹ روڈ‘ میٹل روڈ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار‘ چودھری مقبول‘ رانا سجاد حمیدسمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔زین حسین قریشی نے حلقے میں مصروف دن گزارا وہ وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی۔
تازہ ترین