• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی حکومت میں عوام رل گئی‘سجاد صراف

پشاور (جنگ نیوز) قومی وطن پارٹی کے رہنما سجاد صراف نے ملک بھر میں بے تحاشا مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ پر مبنی ہیں ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر ذہنی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیں عوام بے روزگار ہو گئے مہنگائی بدن بدن بڑھ رہی ہے حکمران کوئی توجہ نہیں دے پا رہے۔ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جو مہنگائی پر قابو پاسکے۔ غریب آدمی کے لئے جسم وجاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے ہر ماہ پٹرول ‘بجلی اور گیس کے بم گرائے جا رہے ہیں اشیائے خوردونوش عوام کے بس سے باہر ہو چکی ہے مہنگائی میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔تحریک انصاف کی حکومت میں عوام رل گئی ۔
تازہ ترین