• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر قلاشی لباس پہنے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’حاصل‘ کی اداکارہ سونیا حسین کو اگر پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ اور فیشن ایبل شخصیت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، سونیا حسین اپنے مداحوں کے ساتھ آئے دن اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سونیا حسین دورِ جدید کے مطابق چلتی ہیں اور فیشن سے متعلق اچھی سوجھ بوجھ بھی رکھتی ہیں ۔


سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز پر مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

سونیا حسین کی سوشل میڈیا انسٹا گرام پر تیزی سے نئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں  روایتی قلاشی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


سونیا حسین کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوبصورت قلاشی لباس پہن کر کس قدر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔


سونیا حسین کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید