• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا گیا



سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا، سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

درخواست میں سنیارٹی نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنیارٹی نظر انداز کر کے جونئیر ججز کی تعیناتی عدلیہ کے لئے نقصان دہ ہے، سپریم کورٹ میں گزشتہ سات ججز میں پانچ جونیئر جج صاحبان کو تعینات کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعیناتی میں مشاورت کرے، مشاورت کے لیے ججز، پارلیمانی ارکان، بار کونسلز، سینئر وکلا، سول سوسائٹی اور دیگر کو بلایا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا رُول تھری غیر قانونی قرار دیا جائے، مشاورت کی تکمیل تک ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سنیارٹی بنیاد پر کی جائے، ججز تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ بار اور الجہاد ٹرسٹ کیسز میں واضح ہے۔

تازہ ترین