• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب نثار کو جواب اور حساب دینا ہوگا، ن لیگ

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا، ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے۔

جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے، حساب اور جواب دینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نہ ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نہ ہی چھپا سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس کو حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔

ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا!

تازہ ترین