• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹیشن پالیسی، افسران کا چارج چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ کے پولیس افسران کے اندرون ملک تبادلوں کا معاملہ، پولیس افسروں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔ 

ذرائع کے مطابق تمام پولیس افسران نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔پولیس افسران کل چارج چھوڑنے کا امکان ہے ۔

پولیس افسران میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض،ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن ، ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نعیم احمد شیخ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے افسران کو چارج نہ چھوڑنے پر وضاحت طلب کی تھی اور ہفتے کے اندر جواب مانگا تھا۔

اہم خبریں سے مزید