• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات، سندھ ہائیکورٹ کا ایک اور بلڈر کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والے ایک اور بلڈر کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم پی آرکالونی بلوچ گوٹھ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےعدالت میں جواب جمع کرادیا۔ایس بی سی اے کی رپورٹ میں انکشاف کے بعد عدالت نے ایس بی سی اے کو بلڈر کیخلاف کریمنل کارروائی کرنے اورغیرقانونی عمارت مسمار کرانے کا بھی حکم دےدیا۔عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے کو اگرغیر قانونی تعمیرات کے ختم کرانے میں اگر قانون نافذ کرنے والے ادارواں کی معاونت درکار ہو حاصل کی جائے۔

تازہ ترین