• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ، جناح لاء کالج کے پرنسپل سینئر وکیل ناصر حسین شاہ حادثے میں زخمی‘ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جناح لاءکالج حیدرآباد کے پرنسپل ‘سینئر وکیل سید ناصر حسین شاہ ‘ ساتھی وکیل منورچنا کے ہمراہ کراچی جاتے ہوئے نوری آباد پر حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ‘ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘موٹروے پولیس نے ایک ٹرالر کوتحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرارہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جناح لاءکالج حیدرآباد کے پرنسپل اور سینئر وکیل سید ناصر حسین شاہ ساتھی وکیل منور چنا کے ہمراہ کار میں کراچی جارہے تھے کہ نوری آباد چڑھائی سے اترتے ہوئے ان کی کار آگے جانے والے ٹرالر میں جاگھسی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور منور علی موقع پر جاں بحق اور کار میں سوار سید ناصر حسین شاہ‘ منور چنا ایڈووکیٹ شدید زخمی ہوگئے ۔

تازہ ترین