• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہرمیں جرائم کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کےبیان میں کوئٹہ شہر بالخصوص سٹی تھانے کے احاطے میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز گن پوائنٹ پر طالب علم افتخار احمد سے باچا خان چوک پر دن دیہاڑے 13 ہزار روپے ‘ موبائل فون چھیننا جبکہ شمس اللہ نامی شخص کی موٹر سائیکل چوری ہوئی مگرپولیس ملزمان کو پکڑنے کی بجائے عوام کو تکلیف دے رہی ہے بیان میں کہاگیا کہ پولیس کا رویہ تعاون کی بجائےغیرمناسب اور دھمکی آمیز ہے جبکہ اطلاعی رپورٹ بھی درج نہیںکی جاتی بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی جی متعلقہ پولیس تھانے کے عملے کا عوام ومتاثرین کے ساتھ ناروا سلوک کانوٹس لیکر لوگوں کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید