• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا آپریشن ، بجلی چوری کے الزام میں 73 افراد پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 73افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔96ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر14لاکھ64ہزار روپے جرمانہ عائد۔4بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے۔26 نومبر2021ء کوملتان سرکل میں 8بجلی چوروں کو133864روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 17افراد کو300673روپے ، وہاڑی سرکل میں ایک صارف کو12600روپے ،بہاولپور سرکل میں 27بجلی چوروں کو629906روپے ، ساہیوال سرکل میں 11بجلی چوروں کو250344 روپے،رحیم یار خان سرکل میں 19بجلی چوروں کو340000روپے ، مظفرگڑھ سرکل میں 6صارفین کو 123508روپے ، بہاولنگر سرکل میں 2 صارفین کو45875روپےاورخانیوال سرکل میں 3بجلی چوروں کو84450روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
ملتان سے مزید