• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا نے ملالہ کو ڈگری ملنے پر کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ کی ڈگری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دیا مرزا نے ملالہ یوسفزئی کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے اپنی کانووکیشن کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’اُنہیں گریجویشن کی ڈگری مل گئی ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں پُرجوش انداز میں ملالہ یوسفزئی کو ڈگری ملنے کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ سال 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والی ملالہ یوسفزئی نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین میں ڈگری لی ہے۔

پاکستان کی سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی آکسفورڈ سے یہی مضامین پڑھے تھے۔

واضح رہے کہ امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر کو اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔

نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اُن کی اور عصر کی پہلی ملاقات 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔

ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کی تھی، تاہم اب ان کی باقاعدہ گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

تازہ ترین