• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ ایک بار پھر شوہر کیساتھ منظرِ عام پر

حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ فنڈ ریزگ ایونٹ میں دیکھا گیا۔

نوبل انعام یافتہ اور خواتین کی تعلیم کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی کو لندن میں اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ  اینڈریو لائڈ ویبر کے میوزیکل ایونٹ ’سنڈریلا‘ کے افتتاح کے موقع پر دیکھا گیا۔

میوزیکل شو ملالہ اور ویبر کے درمیان خواتین کے پناہ گزینوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ایک تعاون ہے، شو سے حاصل ہونے والی آمدنی بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ملالہ فنڈ کو جائے گی۔

اس موقع پر ملالہ کے شوہر عصر ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جوکہ ایونٹ میں لی گئی تھی جبکہ تصویر میں اُن کے ساتھ  اینڈریو لائڈ ویبر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عصر ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سنڈریلا پر اینڈریو کا شاندار مقابلہ دیکھنا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ایونٹ میں بہترین اداکاری، شاندار موسیقی اور اسٹیج ڈیزائنرز  کی شاندار کارکردگی کے چند عناصر تھے۔‘

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید