• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کی کنووکیشن کی تصاویر وائرل

نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کی کنووکیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی نے اپنی کنووکیشن کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ملالہ نے کنووکیشن کا مخصوص لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ان تصاویر میں ملالہ کے ہمراہ اُن کے والدین اور شوہر عصر ملک بھی موجود ہیں جبکہ ملالہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

ملالہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بظاہر میرے پاس ڈگری ہے۔‘

واضح رہے کہ امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر کو اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔

نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اُن کی اور عصر کی پہلی ملاقات 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔

ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کی تھی، تاہم اب ان کی باقاعدہ گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

تازہ ترین