• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت، جنگ اور 90 کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے: کاجول

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’عشق‘ کی یاد تازہ کردی۔

90 کی دہائی کی بالی ووڈ فلم ’عشق‘ کے 24 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر کاجول نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔


کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کے گانے ’مسٹر لوا لوا‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’محبت، جنگ اور 90 کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’اُن کی فلم ’’عشق‘‘ کو 24 سال مکمل ہوگئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’عشق‘ 28 نومبر 1997 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں کاجول کی جوڑی اجے دیوگن کے ساتھ تھی جبکہ جوہی چاولہ کی جوڑی عامر خان کے ساتھ تھی۔

تازہ ترین