• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشنِ حدید میں جھاڑیوں سے ملنے والی نومولود بچی انتقال کر گئی، ریسکیو ذرائع

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جھاڑیوں سے ملنے والی نومولود بچی انتقال کرگئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نومولود بچی تشویش ناک حالت میں 26 نومبر کو ملی تھی، جسے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلشن حدید میں نومولود بچی کو نامعلوم افراد کچرا کنڈی میں ڈال گئے تھے۔

پولیس کے مطابق کچرا کنڈی سے ملنے والی بچی جھلسی ہوئی نہیں ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچی کو جلد کی کوئی بیماری ہے اور اسے قومی ادارہ برائے اطفال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابتدا میں نومولود کے جھلسے ہوئے ہونے کی اطلاع ملی تھی جو غلط نکلی۔

تازہ ترین