• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عسکری قیادت اور خفیہ ایجنسی کیخلاف بھارت کی مہم

پیرس ( رضا چوہدری ) پاکستان کی عسکری قیادت خصوصی طور انٹیلی جنس سروس "آئی ایس آئی " کے سابق ڈی جی کےخلاف مہم چلانے پر بھارتی حکومت نے ایک بڑی رقم خرچ کی ۔ اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی سفارت خانوں اور مشنز کے لیے بجٹ میں الگ سے رقم رکھی، " آئی سی سی آر" (انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز) جس کا بنیادی کام بیرون ملک ہندوستان کی ثقافت کو ظاہر کرنا اور پھیلانا ہے، کیلئےمختص کی گئی رقم بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم پر خرچ کردی گئی ، علاوہ ازیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کےلئےبھی بھاری رقم خرچ کی گئی جو انڈیا کے بجٹ میں واضح درج ہے، انڈین صحافی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مالی سال 21/22 کے بجٹ میں، وزارت خارجہ کو نظرثانی شدہ تخمینہ سے 21 فیصد زیادہ بجٹ پاکستان کی عسکری قیادت اور خفیہ ایجنسی کے خلاف رکھا گیا، اس نے انکشاف کیا انڈیا اور امریکہ مشترکہ طور تائیوان میں بین الاقوامی ’حقیقی جمہوریت ضروری ہے‘ کانفرنس کرنے کی تیاری کررہے ہیں جس میں چین کو ہدف بنایا جائے گا اور چینی جمہوریت پر تنقید کی جائے گی۔واضع رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سانحہ مشرقی پاکستان کے متعلق خود اپنی تقریر میں اعتراف کر چکے ہیں کہ بھارت نے ’مکتی باہنی‘ کو تیار کرنے اور مشرقی پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے بھاری بجٹ استمال کیا تھا،لیکن اس بار انڈیا، افغانستان سمیت پاکستان کے اندر بدامنی پھیلانے میں ناکام رہاہے۔
تازہ ترین