• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے اندر پانی کے ٹینک سے 3 سالہ بچے کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں گھر کے اندر پانی کے ٹینک سے تین سالہ بچے کی لاش ملی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین سالہ کامل دو روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے اسے بہت تلاش کیا لیکن وہ نہ مل سکا ، اتوار کی شب اہل خانہ نے گھر کے اندر واقع زیر زمین پانی کے ٹینک میں دیکھا تو کامل کی لاش وہاں موجود تھی، لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بچے کی موت کی تصدیق کردی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ گلشن حدید ، جھاڑیوں سےتشویشناک حالت میں ملنے والی نومولودبچی دوران علاج دم توڑ گئی کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید عائشہ جنرل اسپتا ل کے قریب جھاڑیوں سے 26 نومبر جمعہ کو تشویشناک حالت میں ملنے والی نومولود بچی دوران علاج اتوار کو جناح اسپتا ل بچہ وارڈ کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں دم توڑ گئی۔

اہم خبریں سے مزید