• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سول ایوی ایشن کا تہران و دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ایرانی سول ایوی ایشن نے تہران اور دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے تہران میں ایرانی سول ایوی ایشن تنظیم کے سربراہ ماجد اخوان نے کہا کہ تہران اور دبئی کے درمیان مسافر پروازوں کے دوبارہ آغاز کیلئے اماراتی اور ایرانی سول ایویشن حکام نے ضروری اجازت نامے جاری کردیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں سفر کریں گی، ضروری اقدامات کے بعد دیگر ایئرلائنز کی پروازیں بھی اس روٹ کو استعمال کریں گی۔

ماجد اخوان نے مزید کہا کہ دیگر بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کی بحالی ابھی زیرِ غور ہے اور یہ متعلقہ حکومتی اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید