• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بار کوڈ سسٹم نافذ، ڈرائیور، روٹ و دیگر تفصیلات حاصل ہوں گی، میئر کراچی

فوٹو کولاج: سوشل میڈیا۔مرتضیٰ وہاب
فوٹو کولاج: سوشل میڈیا۔مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بار کوڈ سسٹم نافذ ہوگیا ہے۔

واٹر ٹینکرز سے متعلق نئے نظام پر ایک بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بار کوڈ سے ٹینکر، ڈرائیور، روٹ، فٹنس و دیگر تفصیلات حاصل ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ رجسٹرڈ ٹینکر کی شناخت اور ڈرائیور کی تصویر کی بار کوڈ سے تصدیق کی جا سکے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غیر قانونی ٹینکر مافیا کے خاتمے کے لیے جدید بار کوڈ ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید