فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایرانی ٹیم اگرچہ اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تاہم اس کے باوجود پہلی بار ایران ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے امیدوار بن گیا ہے۔
آج کھیلے جانے والے میچز میں اگر کروشیا، کانگو، الجزائر یا آسٹریا میں سے کسی ایک ٹیم کو بھی شکست ہوتی ہے تو ایران اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
اسی طرح اگر کانگو اور ازبکستان کا میچ برابر رہتا ہے تو بھی ایران اگلے مرحلے میں جگہ بنا لے گا تاہم اگر کروشیا اور کانگو اپنے اپنے میچز جیت جائیں جبکہ الجزائر اور آسٹریا کا میچ برابر ختم ہو تو ایران کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔