• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانٹھ تا ٹھلیاں الائنمنٹ ،اراضی ایکوزیشن کیلئے ڈی پی اے کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) باخبر زرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ بانٹھ تا ٹھلیاں الائنمنٹ کی اراضی ایکوزیشن کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔زرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل گرداوری سے اراضی کاکاونٹر چیک کیا جائے۔انہوں نے کچھ علاقوں میں فزیکل سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ادھر نالہ لئی ایکسپریس وے کے لئے زمین کی نشاندہی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔محکمہ مال کے اہلکار وں اور آرڈی اے پر مشتمل ٹیمیں کام کررہی ہیں۔منصوبہ کیلئے ایکوائر کی جانے والی اراضی پر قائم تعمیرات کے مالکان کو نوٹس جار ی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین