• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب آج ہو گا

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب (آج) پیر کو کیا جائے گا ،اس سلسلے میں سپیشل بورڈ میٹنگ کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ، ایجنڈا کے مطابق بورڈ میٹنگ میں پہلےسب سے پہلے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر سلمان نذر صدر کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدے کا حلف لیںگے، پھر مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران اور نامزد ممبران سے وہ حلف گے، اس کے بعد وائس پریذیڈنٹ کا انتخابات ہو گا، مسلم لیگ(ن) کے ممبر کینٹ بورڈ ملک منیر احمد بلامقابلہ وائس پریذیڈنٹ بن جائیں گے کیونکہ (ن) لیگ کو بورڈ میں اکثریت حاصل ہے،ملک منیر احمد پہلے بھی وائس پریذیڈنٹ رہ چکے ہیں ، ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میٹنگ پیر کو پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر سلمان نذر کی زیرصدارت ہوگی، بورڈ میٹنگ کے ابتداء میںپریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ سپیشل سیٹس کیلئے منتخب ممبران صغیر احمد اور خرم شہزاد گل سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے ، جس کے بعد وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب ہوگا،واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہے جبکہ دو آزاد ممبران ہیں جن میں حاجی ظفر اقبال اور ملک عثمان شامل ہیں جو گزشتہ انتخابات میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے مگر اس دفعہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہو ئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید