• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائینگے‘ عطاء گل

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما اورسابق صوبائی وزیرڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے گزشتہ روز سے فائرنگ میں زخمی ہونے والے پایو گل حمزہ زئی اور گل محمد حمزہ زئی کی عیادت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عطاءگل حمزہ زئی نے کہا کہ جلد ہی قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی جو ان تنازعات کے حل کیلئے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع کے لئے امن وامان وقت کی ضرورت ہے کیونکہ جہاں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی وہاں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید