• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی بھانجی فلموں میں آنے کیلئے تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ایک اور رشتہ دار کی فلموں میں انٹری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری ایک رومانوی بالی ووڈ فلم سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ علیزے پچھلے دو سال سے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی تھیں۔ 

 علیزے کے والدین کا خیال ہے کہ ان کی بیٹی اپنے ماموں سلمان کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں آنے کو تیار ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علیزے آئندہ ماہ سلمان خان پروڈکشن کے ساتھ کام بھی شروع کردیں گی جبکہ بالی ووڈ سلطان بھانجی کے کام کا  بظور مشاہدہ بھی کر رہا ہے۔ 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں اب تک تمام چیزوں کو راز میں رکھا گیا ہے کیونکہ سلمان خان خود اس بات کا اعلان خود کرنا چاہتے ہیں۔ 

تازہ ترین