• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے پاس شادی کرنے کا وقت نہیں، بہنوئی ایوش شرما

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سلمان خان کے بہنوئی اور فلم ’انتم‘ میں ان کے معاون اداکار ایوش شرما نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ سلمان خان کے پاس شادی کرنے کا وقت نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ سلمان خان سے ان کی شادی سے متعلق ایک نہیں کئی مرتبہ یہ سوالات کیے جاتے رہے ہیں اور ہر مرتبہ وہ اس کا جواب دبا گئے تھے۔ 

تاہم اب فلم انتم میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار اور ان کے بہنوئی ایوش شرما نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ سلمان کا کام کرنے کا اسٹائل کچھ یوں ہے جس سے لگتا ہے کہ ان کے پاس شادی کرنے کا وقت نہیں ہے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران ایوش نے کہا کہ وہ کبھی بھی سلمان کے ساتھ ان کی شادی کے موضوع پر بات ہی نہیں کرتے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان خان جس طرح ہیں خوش ہیں، وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔ 

ایوش کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو سادہ زندگی پسند ہے اور میں ان جیسا سادہ نہیں ہوں۔ 

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ سلمان خان سے ان کے فون کے بارے میں پوچھیں گے تو آپ کو حیرانی ہوگی کہ وہ ایسا فون استعمال کر رہے ہیں جو دو سے تین سال پرانا ہے کیونکہ انہیں موبائل فونز میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ 

انہیں نہ ہی نئے ملبوسات اور نہ ہی نت نئی گیجٹس کو گھر میں رکھنے کا شوق ہے، لیکن انہیں صرف فلموں میں دلچسپی ہے۔ 

تازہ ترین