• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز میں خواتین کو یکساں اجرت ملنا حقیقت بن رہا ہے، روینہ ٹنڈن

روینہ ٹنڈن - فوٹو: فائل
روینہ ٹنڈن - فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ شوبز میں خواتین کو یکساں اجرت ملنا اب حقیقت بن رہا ہے۔   

روینہ اس وقت اپنی ویب سیریز اریانک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران انہوں نے خواتین فنکاروں کو بھی مردوں کے برابر اجرت ملنے پر بات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اس وقت تبدیل ہوگئی ہے اور میں آج جس کے لیے کام کر رہی ہوں وہ بالکل بدل گئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً تمام ہی خواتین کو صورتحال کی مناسبت سے اب یکساں اجرت مل رہی ہے۔ 

روینہ نے اس تبدیلی کا سہرا او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بھی دے دیا اور کہا کہ یہ تبدیلی اس لیے ہے کہ سنیما کی ایک الگ قسم بن رہی ہے اور خواتین کو یہاں کردار مل رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید