• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روینہ ٹنڈن نے شادی سے متلعق خدشات کو غلط ثابت کردیا

بالی ووڈ کی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی شادی سے متعلق لوگوں کے خدشات سے آگاہ کردیا۔

ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے شادی سے متعلق لوگوں کی اپنے بارے میں کی گئی  قیاس آرائیوں کے بارے میں بتادیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ جب میں نے21 سال کی عمر میں 2 بچیوں کو گود لیا تو بعض لوگوں نے مختلف قسم کے خدشات کا اظہار کیا، کہ اس ذمہ داری کے ہوتے ہوئے کوئی ان سے شادی نہیں کرے گا، لیکن یہ تمام خدشات غلط ثابت ہوگئے۔

اداکارہ  کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 1995 میں 21 سال کی عمر میں چھایا اور پوجا کو گود لیا تو لوگوں نے میرے اس فیصلے پر کافی اعتراض کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے مستقبل میں میری شادی میں رکاوٹ ہوسکتی ہے اور کوئی مجھ سے ان دو بچیوں کے ہوتے ہوئے شادی نہیں کرےگا۔

روینہ کا کہنا تھا کہ مگر اب میں سوچتی ہوں تو یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ تھا اور میں نے ہر پل ان بچیوں کے ساتھ بھرپور طریقے سےگزارا اور اب وہ دونوں بھی بہترین شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔

واضح  رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 1995 میں چھایا اور پوجا نامی دو بچیوں کوگود لیا تھا جب کہ انہوں نے 2004 میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹنڈانی کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں۔

تازہ ترین