• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس لاکھ فائزر، 5 لاکھ موڈرنا اور 5 لاکھ اسٹرازینکا دی جائیں، عذراپیچوہو


سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے وفاق سے فائزر اور موڈرنا کا بوسٹر شاٹس لگانے کے لیے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ دس لاکھ فائزر، 5 لاکھ موڈرنا اور 5 لاکھ اسٹرازینیکا ویکسین دی جائیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر لگانا ضروری ہے۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں ویکسین لگانا دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم سےمتعلق زیادہ تفصیلات نہیں ہیں، اس وائرس میں جینیاتی طور پر 30 سے زائد تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین