• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، پی ایم اے

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ جنوبی افریقہ سے پھیلنے والی یہ قسم اب لوگوں کے ذریعے دنیا کے دیگر حصوں میں پھیل رہی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  کورونا کی نئی اومی کرون بہت تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔ جنوبی افریقہ سے پھیلنے والی یہ قسم اب لوگوں کے ذریعے دنیا کے دیگر حصوں میں پھیل رہی ہے۔

پی ایم اے نے کہا کہ حکومت خبردار اور تیار رہے، ملک میں اس قسم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکرینگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ایئر پورٹ پر کورونا کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے جائیں۔

پی ایم اے نے خبردار کیا کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ملک میں کورونا کی ایک اور لہر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین