• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بند رکھنا ظلم ہے، آل پاکستان ایسوسی ایشن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نےسندھ میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بند رکھنے کو ظلم قرار دیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بند رکھنا ظلم ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں بندش کے معاملے پر سی این جی سیکٹر سے مشاورت نہیں کی گئی، یک طرفہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی اسٹیشن بند کرنے سے لاکھوں افراد کا روزگار متاثر ہوگا، مہنگی گیس خریدنے والے شعبے سے امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

تازہ ترین