• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر لاہور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا



کراچی کی رہائشی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم زیادتی کرنے کے بعد لڑکی کو ریلوے اسٹیشن چھوڑ گیا جہاں سے اسے مزید دو افراد اپنے ساتھ لے گئے اور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کاجھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ کراچی کی رہائشی ہوں، پب جی گیم کھیلنے کے دوران نوجوان سے دوستی ہوئی، نوجوان نے کہا لاہور آجاؤں تو وہ مجھ سے شادی کرلے گا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ لاہور آنے پر نوجوان ہوٹل میں لے گیا اور 3 روز تک زیادتی کرتا رہا، شادی پر اصرار کیا تو نوجوان مجھے ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن سے دو افراد مجھے ایک گیسٹ ہاؤس لے گئے، دونوں افراد نے کمرے میں بند کرکے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین