• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں بارش اور گرج چمک کا طوفان، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی


ترکی میں طوفانی بارش اور گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی، استنبول میں طوفانی ہواؤں کی شدت سے کلاک ٹاور گر گیا، جبکہ ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا۔ مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

صوبائی حکام کے مطابق طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 129 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ طوفانی موسم کے باعث آبنائے باسفورس جہازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

استنبول آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دیگر حصوں کی جانب موڑا گیا، جبکہ طوفانی موسم سے استنبول اور اردگرد کے حصوں میں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین