پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی وزیر آباد آمد پر سیف سٹی کیمرے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
ایک بیان میں عظمٰی بخاری نے کہا کہ سیف سٹی ویڈیو میں سہیل آفریدی کے ساتھ چند سیکیورٹی گارڈ نظر آ رہے ہیں، وزیر آباد میں بھی سیف سٹی کے کیمرے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پورا پنجاب وزیراعلیٰ سیف سٹی بن چکا ہے، وزیر آباد مین بازار میں اسٹریٹ موومنٹ ہے، اب تو سورج کی روشنی بھی ان کی دشمن بن گئی ہے۔