• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کا وزیر آباد سے کرائے کا قاتل پکڑے جانے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دورہ پنجاب میں وزیر آباد سے کرائے کے قاتل کے پکڑے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں ان کے قتل کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سیکیورٹی ٹیم نے پکڑا ہے، جس سے پستول بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

گوجرانوالا پولیس کے بیان کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہل کار کو قاتل قرار دینا قابلِ مذمت ہے۔

پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا، پولیس کا کارڈ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا، ایس ایچ او نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔

قومی خبریں سے مزید