• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تین ہٹی کی جھگیوں میں آگ لگانے والا ایک ملزم گرفتار، 3 فرار

کراچی پولیس نے تین ہٹی کی جھگیوں میں آگ لگانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 فرار ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے چند دن قبل تین ہٹی کی جھگیوں میں لگی آگ کا معمہ حل کردیا۔

ملک مرتضیٰ کے مطابق جھگیوں میں ہی رہنے والے 3 ملزمان نے آگ لگائی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق جھگیوں میں آگ معاوضے اور امدادی سامان کے لیے لگائی گئی تھی۔ ملزمان نے آگ گیس سے بھری بوتل کے ذریعے لگائی۔

یس ایس پی سینٹرل کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئےکارروائی کی جارہی ہے، واقعے کا مقدمہ 4 ملزمان کےخلاف سپر مارکیٹ تھانے میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید