• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانپور ٹیسٹ ڈرا ہونے پر وسیم جعفر نے اپنی ہی ٹیم کو ٹرول کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کرکٹ وسیم جعفر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ڈرا ہونے پر اپنی ہی ٹیم کو ٹرول کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں ہونے والا ٹیسٹ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا۔

جہاں بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی وہاں خراب روشنی کے باعث کھیل کو روکنا پڑا اور چونکہ میچ کا آخری دن تھا اس لیے میچ کو ختم کردیا گیا۔ 

تاہم اس پر وسیم جعفر نے اپنی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر میمز شیئر کی۔ 

انہوں نے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کی ایک فوٹو شیئر کی جس میں تحریر تھا کہ "ہاتھ آیا لیکن منہ کو نہ لگا"۔

ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنالیے تھے جبکہ رویندرا اور پٹیل بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے تھے۔

ایسے میں امپائر نے روشنی کا جائزہ لیا اور میدان میں مطلوبہ روشنی نہ ہونے کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ 

تازہ ترین