• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ثناجاوید نے اپنے نئے پروجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو رب نے کہا وہی ہونا ہے۔ ثناءجاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک نئے ڈرامہ سیریل کا پہلا ٹیزر شیئر کیا ۔انہوں نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جو رب نے کہا وہی ہونا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اس ٹیزر سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس ڈرامے میں جس لڑکی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی وہ مذہب کی طرف رغبت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ مداحوں کی پسندیدہ جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

دل لگی سے مزید