• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایو کیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ میں مبینہ کرپشن، تحقیقات کیلئے 6 رکنی ٹیم تشکیل

کراچی( اسد ابن حسن )سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔جو ایو کیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ میں ہونے والی غیر قانونی الاٹمنٹیس اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے گی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سرکلفرخ بیگ کے جاری کردہ آفس آرڈر نمبر 402/2021 میں تحریر کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں داخل دو آئینی پٹیشن پر معزز سپریم کورٹ نے 16 نومبر 2021 کو ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی تھی کہ ایو کوئی ٹرسٹ میں ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے تحقیقات کرے جس پر مجاز اتھارٹی نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس کے سربراہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے سربراہ علی مراد ہوں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال کھوکھر انسپیکٹر عمارہ قریشی، سب انسپکٹرز عدنان دلاور, محمد شفیع اور فہیم اللہ خان ہوں گے۔ کمیٹی کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحقیقات مقررہ وقت پر مکمل کریں ۔

ملک بھر سے سے مزید