• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کلچرل فیسٹیول کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا

کراچی(نیوز ڈیسک)منتظمین سندھ کلچرل فیسٹیول کی جانب سے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے پریس کانفرنس’’ زیڈ انترنیشنل‘‘ اسکول کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔پریس کانفرنس میں چیف آرگنائزر شہریار احمد، سلیم چانڈیو، اسٹریٹجک پارٹنر بابر عباسی، ذیشان الطاف لوہیا و دیگر شامل تھے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ کوڈ19کے ڈیڑھ سال عوام کے لئے نہایت مشکل رہے،اس کے بعد کراچی میں سب سے بڑے ثقافتی میلے کا انعقاد سندھ کے تمام باسیوں کے لئے تحفہ ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ کلچرل فیسٹیول 4، 3اور 5 دسمبر کو پاکستان رینجرز سندھ کے اشتراک سے پاکستان میری ٹائم میوزیم میں منعقد کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین