• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ﷲ نذر سمیت تمام ناراض لوگوں سے رابطہ، جلد خوشخبری دینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ﷲ نذر سمیت تمام ناراض لوگوں سے براہ راست اور بالواسطہ رابطے میں ہے وہ واپس آنا چاہتے ہیں

بلوچستان کے عوا م کو اس ضمن میں جلد ایک اچھی خوشخبری دینگے بلوچستان میں عوام کو اپنے نزدیک لانے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے وزیراعلیٰ ہائوس سے لوگ دور ی محسوس کررہے تھے .

ہماری خواہش ہے کہ اس دوری کا خاتمہ کیا جاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ناراض لوگوں کی اپنی بہت سی شکایات ہونگی جسکی وجہ سے وہ ناراض ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین