لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک جج کو بحال ،ایک جج کو جبری ریٹائر اور ایک جج کو برخاست کرنیکا حکم دیدیا نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج خالد فاروق کو تاریخ برخاستگی سے بحال کرتے ہوئے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی سول کورٹ لاہور میں تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج چونیاں امیر حبیب کو بدانتظامی اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر جبری ریٹائر کرنے جبکہ نااہلی اور کرپشن پر شرافت علی کی برخاستگی کا حکم دیدیا۔