• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو میں اضافہ کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، شوکت ترین

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) مشیر امور خزانہ و ریونیو شوکت ترین نے کہاہے ریونیومیں اضافہ اورٹیکس کی بنیادمیں وسعت کیلئے ایف بی آرکو کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، ٹیکس دہندگان کیساتھ موثر اور مضبوط رابطہ ایف بی آر کیسرگرمیوں کا محور ہونا چاہئے،یہ بات انہوں نے وزارت خزانہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس کی بنیادمیں وسعت کے حوالےسے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایف بی آر اوروزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی، چیئرمین ایف بی آر اور انکی ٹیم نے محصولات میں اضافے اور وسائل کو متحرک کرنے کے لئے ممکنہ ٹیکس دہندگان تک رسائی کے اقدامات اوراس حوالہ سے پیشرفت کےبارےمیں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

تازہ ترین