• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نیوزرپورٹر)بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سماجی بہبود پنجاب کے زیراہتمام حضوری باغ لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری مہمان خصوصی تھے۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر حسن اقبال، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال، ڈاکٹر امجد ثاقب اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پتلی تماشہ اور سٹیج شو پیش کیا گیا جبکہ بچوں کے گیت اور ملی نغمے بھی گائے گئے۔تقریب سے خطاب میں وزیر سماجی بہبود سید یاور بخاری نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ معاشرے کو اپنی اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔
تازہ ترین