کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن میں ہونے والے عدم اعتماد کے بعدکراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں تبدیلی کی خبروں کے پیش نظر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے اپنے اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر واسع جلیل اور جنرل سیکریٹری محمد فاروق خان کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ممبران نے کے ایچ اے کے سالانہ ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں صدر اور سیکریٹری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ترقی کی جانب گامزن ہے، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کیلئے آسٹروٹرف منظور کراکرتنصیب کے کام کا آغاز انکی عمدہ کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔