پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پُرانی یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔
شعیب اختر سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی نظر آ تے ہیں، کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی شعیب اختر کے تبصروں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔
شعیب اختر کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اس تصویر کا سال پوچھا ہے۔
شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم میں نظر آ رہے ہیں۔
شعیب اختر کی اس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر 1999ء کے ورلڈ کپ کی ہے جبکہ کچھ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر 2000ء سے لے کر 2006ء کے درمیان کی ہو سکتی ہے۔