• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

شاہد کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار شاہد کپور اپنی فلم’جرسی‘ کا گاناگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیے‘۔


شاہد کپور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے، اب تک اس ویڈیو کو 4 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

اس سے پہلےبھی شاہد کپور نے یہی گانا گاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو اس وقت شیئر کی تھی جب ان کی فلم کا یہ گانا ریلیز بھی نہیں ہوا تھا۔












شاہد کپور نے کااس گانے کے موسیقاروں سچیت اور پرمپرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ برائے کرم انہیں ماریےگا نہیں کیونکہ انہوں نے گانے کے باقاعدہ ریلیز ہونے سے پہلے ہی ریلیز کردیا۔

تازہ ترین