• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان اگلے ہفتے سے فلم’ ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کیلئے تیار

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اگلے ہفتے سے فلم’ ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں اپنی فلم’ انتم، دی فائنل ٹروتھ‘ ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔

اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا اگلے ہفتےسےدوبارہ آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ فلم’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی رپورٹس میں یہ بات سامنےآئی تھی کہ فلم کی شوٹنگ اداکار شاہ رخ خان کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے کیونکہ وہ بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے اور انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنی تمام فلموں کی شوٹنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹےآریان خان کی منشایت کیس میں ضمانت کے بعد کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں اور اس لیے ابھی کچھ عرصہ کوئی کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

جس پر سلمان خان نے اپنے ساتھی اداکار سے دوستی نبھاتے ہوئے ان کی یہ درخواست قبول کرلی تھی اور فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی تھی۔


تازہ ترین